کمیونیکشین سکلزاوراخلاقیات کے موضوع پردوسراورکشاپ ڈی ایچ ڈی سی کی جانب سے ٹی ایچ کیوہسپتال گرم چشمہ میں اختیام پذیر – Chitral Express

کمرشل اشتہارات/ اعلانات

صفحہ اول | تازہ ترین | کمیونیکشین سکلزاوراخلاقیات کے موضوع پردوسراورکشاپ ڈی ایچ ڈی سی کی جانب سے ٹی ایچ کیوہسپتال گرم چشمہ میں اختیام پذیر

کمیونیکشین سکلزاوراخلاقیات کے موضوع پردوسراورکشاپ ڈی ایچ ڈی سی کی جانب سے ٹی ایچ کیوہسپتال گرم چشمہ میں اختیام پذیر

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیویلپمنٹ سنٹر (DHDC) چترال کے تعاون سے ٹی ایچ کیوہسپتال گرم چشمہ کمیونیکشین سکلزاوراخلاقیات کے موضوع پردوروزہ ورکشاپ کے اختتامی پروگرم سے مہمان خصوصی الوعظ علی اکبرقاضی،ٹریننگ سہولت کارڈاکٹرالانورسلام ،ڈپٹی ڈائریکٹرڈی ایچ ڈی سی چترال ڈاکٹرارشاد احمد اورشاکرالدین نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ کمیونیکشین سکلزاوراخلاقیات کسی بھی ادارے کی کامیابی کے لئے ریڑھ کے ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ڈاکٹر اور مریض کے مابین ایک اعلیٰ اور ارفع رشتے کی نزاکت کے پیشِ نظر طبی اخلاقیات کو معالجین کے لئے لازم و ملزوم قرار دیاگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ ا س ورکشاپ کامقصداسٹاف کوموثررابطہ اوراخلاقیات کے حوالے سے آگاہی دیناہے۔محکمہ صحت خیبرپختونخواتمام اسٹاف کے کمیونیکشین سکلزاوراخلاقیات کوبہتربنانے کے لئے مذکورہ ٹریننگز کولازمی قراردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ آپ مقدس پیشہ سے وابستہ ہیں دکھی انسانیت کی خدمت کرکے حقیقی مسیحا کا کردار ادا کرنا ہے۔ دکھی انسانیت کی خدمت ہماری ذمہ داری ہے جسے ہم نے ہر حال میں مل کر نبھانا ہے اور تمام ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا جذبہ پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔ورکشاپ میں ڈاکٹرز،نرسسر،پیرامیڈیکل اسٹاف ،ایل ایچ ایس اوردیگراسٹاف شرکت کی۔انسان دولت سے لوگوں کا دل نہیں جیت سکتے لہذا اپنے اچھے اخلاق سے ان کا دل جیت سکتاہے۔آخرمیں مہمان خصوصی اوردیگرسینئرڈاکٹرزنے شرکائے ورکشاپ میں سرٹیفکیٹس تقسیم کی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

موجودہ مہنگائی کے تناسب سے پنشن میں 100فیصداضافہ کیاجائے۔آل پاکستان پنشنرزایسوسی ایشن صوبائی صدر فدامحمددرانی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)آل پاکستان پنشنرزایسوسی ایشن کے صوبائی صدرخیبرپختونخوا فدامحمددرانی نے چترال میں منعقد ایک ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔