ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال کے ایم ایس ڈاکٹراسراراللہ ملازمت سے سبکدوش ہوگئے۔ – Chitral Express

کمرشل اشتہارات/ اعلانات

صفحہ اول | تازہ ترین | ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال کے ایم ایس ڈاکٹراسراراللہ ملازمت سے سبکدوش ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال کے ایم ایس ڈاکٹراسراراللہ ملازمت سے سبکدوش ہوگئے۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال کے سنیئر ڈاکٹراسراراللہ محکمہ صحت میں اپنی مدت ملازمت پوری کرکے ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال کے میڈیکل سپرٹنڈنٹ کی حیثیت سے ریٹائر ہوگئے۔ ان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے دفتر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ہسپتال کے ڈاکٹروں اورعملہ نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شیدا نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر اسرار احمد نہایت سادہ لوح انسان تھے اور کبھی کسی کو نقصان نہیں پہنچایا۔ انہوں نے بطور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بھی خدمات سرانجام دئے اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال دروش میں بھی ایم ایس تعینات رہے اس کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں بطور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بھی گراں قدر خدمات انجام دئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چلڈرن سپیشلسٹ ڈاکٹر گلزار احمد نے بھی ان کی خدمات کوسراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے چلڈرن اینڈ ویمن ہسپتال میں ایک وارڈ کا اضافہ بھی کیا اور ہمیشہ مریضوں کے ساتھ ساتھ اپنے سٹاف کا بھی خیال رکھا۔
ڈسٹرکٹ میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر رکن الدین نے سبکدوش ہونے والے ڈاکٹر اسرار اللہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر اسرا راللہ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
اس موقع پر ڈاکٹر اسرارللہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوران ملازمت میں نے کئی ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کروایا اورچند یونٹ ایسے ہیں کہ وہ ابھی تک ویسے پڑے ہیں باوجود یکہ میں نے اس کیلئے بہت کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر سرکاری فرائض انجام دیتے ہوئے میں نے کسی کی دل آزاری کی ہو تو اسکے لئے معذرت حواہ ہوں۔انہوں نے محکمہ صحت کے تمام اسٹاف کا شکریہ ادا کیا کہ دوران ملازمت انہیں بھرپور عزت دی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

موجودہ مہنگائی کے تناسب سے پنشن میں 100فیصداضافہ کیاجائے۔آل پاکستان پنشنرزایسوسی ایشن صوبائی صدر فدامحمددرانی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)آل پاکستان پنشنرزایسوسی ایشن کے صوبائی صدرخیبرپختونخوا فدامحمددرانی نے چترال میں منعقد ایک ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔