پی ٹی آئی کی حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں بُری طرح ناکام ہوچکی ہے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی چترال میں تقریب سے خطاب – Chitral Express

کمرشل اشتہارات/ اعلانات

صفحہ اول | تازہ ترین | پی ٹی آئی کی حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں بُری طرح ناکام ہوچکی ہے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی چترال میں تقریب سے خطاب

پی ٹی آئی کی حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں بُری طرح ناکام ہوچکی ہے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی چترال میں تقریب سے خطاب

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال مدرسہ جامعہ اقامت دین البنات سنگور میں  مدرسہ جامعہ اقامت دین البنات کے زیر اہتمام ختم بخاری شریف کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق تھے۔تقریب میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سراج الحق نے ختم بخاری شریف پر طلبہ کو خراج تحسین پیش کیا۔اُنہوں نے پی ٹی آئی کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کی طرف سے تجاویز پر عملدرامد نہ کرنے کی وجہ سے مدینہ کی ریاست کی دعوے کرنے والی پی ٹی آئی کی حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں بُری طرح ناکام ہوچکی ہے اور اب 9مہینے گذرنے کے بعد بھی کوئی کامیابی نظر نہیں آرہی۔تقریب میں صوبائی نائب امیر جماعت اسلامی صابر حسین،مولاناڈاکٹر عطا الرحمان، ایم این اے چترال مولانا عبدالاکبر چترالی،ڈسٹرکٹ ناظم مغفرت شاہ، ضلعی امیر جماعت اسلامی مولانا جمشید احمد،خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان ،مولانا شیر عزیز ودیگر شامل تھے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

موجودہ مہنگائی کے تناسب سے پنشن میں 100فیصداضافہ کیاجائے۔آل پاکستان پنشنرزایسوسی ایشن صوبائی صدر فدامحمددرانی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)آل پاکستان پنشنرزایسوسی ایشن کے صوبائی صدرخیبرپختونخوا فدامحمددرانی نے چترال میں منعقد ایک ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔