چترال دنین میں گھر لینڈ سلائڈنگ سے مندہم تین افراد جان بحق – Chitral Express

کمرشل اشتہارات/ اعلانات

صفحہ اول | تازہ ترین | چترال دنین میں گھر لینڈ سلائڈنگ سے مندہم تین افراد جان بحق

چترال دنین میں گھر لینڈ سلائڈنگ سے مندہم تین افراد جان بحق

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال دنین گژاندہ میں وسیم خان نامی شخص کا گھر لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے صبح ساڑھے پانج بجے مندہم ہوگیا گھر کےدو کمروں کاچھت گر نے سے تین افراد جان بحق ہوئےہوگئے. واقعے کی اطلاع پر ریسکیو 1122  کی ٹیم موقعے پر پہنچی اور آدھے گھنٹے کی کوشش کے بعد دو لاشوں کو ملبے سے نکالا جبکہ ایک لاش کو مقامی افراد نے خود نکالا،ریسکیو 1122 کی ٹیم نے دو لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال منتقل کیا. جان بحق افراد میں وسیم خان ولد شکور خان عمر 35سال سکنہ گژاندہ دنین چترال،تنویر ولد قربان خان عمر 33سال سکنہ گولدہ بروز چترال اور والدہ تنویر عمر 65 سال سکنہ بروز گولدہ چترال شامل ہیں. اپریشن میں ریسکیو 1122 چترال کے 7 ریسکیورز، ایک ایمبولینس اور ڈزاسٹر وہیکل نےحصہ لیا.

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

موجودہ مہنگائی کے تناسب سے پنشن میں 100فیصداضافہ کیاجائے۔آل پاکستان پنشنرزایسوسی ایشن صوبائی صدر فدامحمددرانی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)آل پاکستان پنشنرزایسوسی ایشن کے صوبائی صدرخیبرپختونخوا فدامحمددرانی نے چترال میں منعقد ایک ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔