معذور کلاس فور پوسٹ میں میرےساتھ دانستہ طور پر حق تلفی کی گئی ہے۔ضیاء الدین – Chitral Express

کمرشل اشتہارات/ اعلانات

صفحہ اول | تازہ ترین | معذور کلاس فور پوسٹ میں میرےساتھ دانستہ طور پر حق تلفی کی گئی ہے۔ضیاء الدین

معذور کلاس فور پوسٹ میں میرےساتھ دانستہ طور پر حق تلفی کی گئی ہے۔ضیاء الدین

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس ) ڈسٹرکٹ ایجو کیشن افس مردانہ چترال میں معذور کے کوٹے پر ملازمت کے امیدوار چترال اوچشٹ کے رہائشی ضیاء الدین ولد یورمس الدین نے کہاہے ۔ کہ ڈی ای او چترال نے کلاس فور ملازمتوں میں اُن کے ساتھ دانستہ طور پر حق تلفی کی ہے ۔ جس کا نوٹس لیا جائے ۔ اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ۔ کہ وہ ایک تعلیم یافتہ معذور نوجوان ہیں جس کا سرٹفیکیٹ بھی اُن کے پاس موجود ہے ۔ جبکہ چترال کے ایم این اے مولانا عبد الاکبر چترالی و ایم پی اے ہدایت الرحمن نے بھی مجھ پر رحم کھاتے ہوئے سوئیپر کے پوسٹ پر بھی بھرتی کرنے کی سفارش کی تھی ۔ لیکن ڈی ای او کی طرف سے دونوں کی ایک نہ سُنی گئی ۔ اور مجھے محروم کر دیا گیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ وہ اوور ایج ہونے کو ہیں ۔ اس لئے اگر اب بھی اُنہیں ملازمت سے محروم رکھا گیا ۔ تو پھر کبھی بھی انہیں یہ موقع نہیں ملے گا ۔ انہوں نے مشیر تعلیم اور وزیر اعلی خیبر پختونخواسے پُر زور اپیل کی کہ اُن پر رحم کیا جائے اور معذور کلاس فور پوسٹ پر اُن کا تقرر کیا جائے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

موجودہ مہنگائی کے تناسب سے پنشن میں 100فیصداضافہ کیاجائے۔آل پاکستان پنشنرزایسوسی ایشن صوبائی صدر فدامحمددرانی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)آل پاکستان پنشنرزایسوسی ایشن کے صوبائی صدرخیبرپختونخوا فدامحمددرانی نے چترال میں منعقد ایک ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔