چترال اورمضافات میں بارش کا سلسلہ جاری ,کالاش ویلیز روڈ پر کئی مقامات پر پتھر اور پہاڑی تودے گرنے کے کی اطلاعات

چترال ( محکم الدین ) پیر اور منگل کی درمیانی شام سے بغیرکسی وقفے کے چترال اورمضافات میں بارش کا سلسلہ جاری ہے. جس کے نتیجے میں سڑکیں اور پیدل راستے تالاب کا منظر پیش کر رہے ہیں. خراب اور کچی سڑکیں اوپرسے مسلسل بارش نے لوگوں کو گھروں سے نکلنے کے راستے تک بند کر دیے ہیں . جس سے آمدو رفت بری طرح متاثر ہوئی ہے . ڈھلوان پہاڑی سڑکوں پر اوپر سے پتھر اور پہاڑی تودے گرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے . اور لوگ خوف کے سائےمیں سفر کرنے پرمجبور ہیں . کالاش ویلیز روڈ پر کئی مقامات پر پتھر اور پہاڑی تودے گرے ہیں . جہاں ڈرائیور اور مسافر عارضی راستہ بنا کر مشکل سے کراس کرتے ہوئے اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں. ادھر مسلسل بارش کے نتیجے میں لینڈ سلائڈنگ کے باعث مکان کے نیچے دب کر جان بحق ہونے والے دنین اور بروز گاؤں کے تینوں افراد کو سپرد خاک کیا گیا . جن میں ماں , بیٹا اور ایک رشتے دار شامل ہیں . حالیہ بارش کا دورانیہ اتنا طویل ہو گیا ہے . کہ کچے مکانات اور زمین نرم ہونے سے مزید حادثات کے شدید خطرات پیدا ہو گئے ہیں . مقامی بزرگوں کے مطابق مسلسل بارشوں سے ایک طرف پھلدار درختوں کے پھل لگنے سے پہلے ہی گر گئےہیں . اور دوسری طرف گندم کی فصل کو ایک مخصوص بیماری لگنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے . جس میں گندم کے خوشے میں دانے کالے پڑ جاتے ہیں . اسے مقامی زبان میں( شاغیری )کہا جاتا ہے . لیکن اپر چترال میں اس کا خطرہ کم ہے . کیونکہ اپر چترال میں گندم کے خوشے لگنے میں اب بھی کئی مہینے باقی ہیں . اور بعض علاقوں میں گندم زمین پر نمودار ہی نہیں ہوئے ہیں . بارشوں سے مختلف ندی نالوں میں جان پیدا ہوئی ہے . اور پانی روان دوان ہیں . جس پر لوگ خوشی کا اظہا ر کر رہے ہیں . کیونکہ بڑے عرصے بعد زمین میں وافر مقدار میں پانی جمع ہوا ہے . جس سے لوگ استفادہ کریں گے .

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔