Chitral Express

Chitral's #1 Online News Website in Urdu | Politics, Sports, Islam

اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی وزیرزادہ ڈیڈک کا چیئر مین مقرر

پشاور(نمائندہ چترال ایکسپریس)صوبائی حکومت نے اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی وزیرزادہ کو ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹی یعنی ڈیڈک کا چیئر مین مقرر کردیا ہے۔ اس حوالے سے منگل کے روز باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مجاز حکام نے چار اضلاع کے لئے ڈیڈیک چیئرمین مقرر کردئیے ہیں جن میں چترال کیلئے اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی وزیر زادہ کالاش، پشاور کے لئے فہیم احمد، صوابی کے لئے رنگیز احمداور کرک کے لئے آسیہ صالح خٹک کو چیئر مین ڈیڈک مقرر کیا گیا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔