چمرکن کے مقام پرسیلاب کی وجہ سے بند مین روڈ ریسکیو1122کی ٹیم نےآمدروفت کے لئے کھول دیا

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال کے مقام چمرکن میں شدید بارشو‍ں کی وجہ سے مین جی ٹی روڈ سیلابی ریلے کے باعث عارضی طور پر بند ہوگیا تھا، جس کی وجہ سے چترال ٹاؤن کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا تھا اور ٹریفک کی روانگی بھی متاثر ہو ئی تھی جس سے مقامی افراد کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جس کے متعلق شام سات بجے کے قریب ریسکیو1122 کنٹرول روم کو اطلاع ملی جس پر ایمرجنسی آفیسر انجنئیر کاشف خان کی نگرانی میں ریسکیو1122 کی ٹیم ہیوی مشینری کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچی اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔ ریسکیو1122 نے ایکسویٹر کی مدد سے مسلسل دو گھنٹوں کے ریسکیو آپریشن کے بعد روبرو سے تمام ملبہ ہٹا کرروڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال کردیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔