چترال کی ترقی کو شرمندہ تعبیر کرنا ان کا خواب ہے،چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے وزیرزادہ

چترال ( محکم الدین ) چیرمین ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ایڈوائزیری کمیٹی چترال وزیرزادہ نے کہا ہے . کہ چترال کی ترقی کو شرمندہ تعبیر کرنا ان کا خواب ہے.اوروہ اس حوالے سے اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہیں ہیں . ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور سےٹیلی فون پر میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتےہوئے کیا . انہوں نے کہا.کہ چترال کے اہم مسائل میں سڑکیں ترجیحی حثیت کی حامل ہیں . خاص کر موجودہ وقت میں حکومت کی طرف سے سیاحت کو فروغ دینے کے سلسلے میں جو اقدامات جاری ہیں ان میں روڈذ کا اہم کردار ہے. یہی وجہ ہے کہ حکومت چترال ایون رمبور بموریت بریر روڈ اور چترال گرم چشمہ روڈ کی تعمیرکی منظوری دے دی ہے .اور ایک مہینے کےاندر سڑکوں پر کام کا آغاز کیا جائے گا.انہوں نے کہا کہ سنٹرلائزیشن کا مسئلہ حل ہو چکا ہے . جبکہ ری ٹینڈر کا مسئلہ بھی ختم کرکے سابقہ ٹینڈر پر ہی کام کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے . اس حوالے سے پیپرا کی طرف سے نیشنل ھائی وے اتھارٹی کے سامنے جو تجاویز پیش کئےگئے تھے. این ایچ اے ان سے بھر پور اتفاق کرکے کام میں پیش رفت کی ہے . اور انشا اللہ ایک مہینے کے اندر سڑکوں کی تعمیر کا خواب شرمندہ تعبیر ہو جائے گا . انہوں نے سیاحت کی ترقی کیلئے حکومت کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات کا ذکرکرتے ہوئے کہا . کہ تحریک انصاف کی حکومت سیاحت کو صنعت کے طور پر ترقی دینے پریقین رکھتی ہے. اور اس شعبے کو آمدن کا ذریعہ بنانےکیلئے خود وزیر ا عظم انتہائی دلچسی رکھتے ہیں. آن لائن ویزا سسٹم, این او سی کا خاتمہ اور نئے سیاحتی مقامات کی نشاندہی وغیرہ ایسے کام ہیں . جو اس شعبے کی ترقی کیلئے اہم ثابت ہو ں گے. چیرمین ڈیڈ ک وزیرزادہ نے چترال کالاش ویلیز روڈ اور چترال گرم چشمہ روڈ کی تعمیر کو ممکن بنانے پر وزیر اعظم عمران خان , وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان,وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید اور منسٹر کھیل وثقافت عاطف خان کا شکریہ ادا کیا .

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔