اہلیان کورواوردادخنڈوری دروش کا اے سی،ٹی ایم او اورناظمین سے متبادل راستے کی بندوبست کی درخواست

دروش(نمائندہ چترال ایکسپریس)اہلیان کورو ودادخندوری نے اے سی دروش ،ٹی ایم او دروش اور ناظمین کی توجہ دروش گول میں کورو اور دادخنڈوری کےدرمیان بنائے جانے والے پل کی طرف مبذول کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس کا مقام ہے کہ ہمارے نمائندوں کی بے خبری ہے کہ دروش گول میں کورو اور داد خنڈوری کے درمیان پل بنایا جا رہا تھا مگر پتہ نہیں  کہ کس وجہ سے پل نہیں بنا اوراس پر کتنے پیسے خرچ ہوئے اور کتنے خورد برد کئے گئے ان کی بھی کوئی تحقیقات نہیں ہوئی۔ اُنہوں نے کہا کہ اگریہ پل وقت پر بنتا تو آج پیدل چلنے والے افراد کے لیے مسائل پیدا نہیں ہوتے کوئی  اس معاملے میں پوچھنے والا نہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ آج کل ندی نالوں میں طغیانی کے باعث عوام کو کافی مشکلات درپیش ہیں ۔ بچے بچیاں جوان ندی نالوں کو کراس کرتے ہوئے سکول آتے جاتے ہیں ، یہ بچے اکثر اوقات سکول جانے سے قاصر رہتے ہیں ۔ اور بزرگ شہریوں کو ان ندی نالوں کو عبور کرنے میں کافی مشکلات درپیش ہیں ۔اس کے ساتھ دروش گول اور کلدم گول کے نالے میں خاص کر کافی مشکلات درپیش ہیں ۔ اُنہوں نےاے سی دروش , ناظمین اور ٹی ایم او دروش سے اہلیان علاقہ کو درپیش مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے فوری طور پر متبادل راستے کا بندوبست کرنے  درخواست کی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔