چترال ٹاون دریا کے اوپر سے گذرنے والی لفٹ سے کریم آباد سے تعلق رکھنے والے لڑکے نےچھلانگ لگادی،

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال لفٹ کے ذریعے دریائے چترال کے ایک سائڈ سے دوسرے کنارے جاتے وقت علی حیدر ولد شیردولہ خان نامی لڑکے نے دریائے چترال میں چھلانگ لگادی. واقعے کی اطلاع ریسکیو 1122 چترال کنٹرول کو ملتے ہی ریسکیو ڈائیورز ٹیم موقعے پر پہنچی تو مقامی افراد کی کوشش سے حیدر علی کو دریائے چترال سےزندہ  نکال لیا گیا تھا، ریسکیو1122 کی ٹیم نے علی حیدر کو فرسٹ ائیڈ دینے کے بعد چترال سکاؤٹس ہسپتال منتقل کیا. علی حیدر کا تعلق مدشیل کریم آباد چترال سے ہے.اور حیات مارکیٹ نیوبازار چترال میں حمام کے دکان میں کام کرتا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔