سحر ؔ … دی نگہان ہایہ محفلٰ شامل

……..(تحریر۔ شہزادہ مبشرالملک) shmubashir@gmail,com
*خواب۔
میں اُس وقت سے ہی …خوابوں… کا بڑا …. شیدائی … رہا ہوں جب میڑک کے زمانے میں محترم استاد ضیاء الدین صاحب نے…. توصیف کا خواب… کے عنوان سے ایک سبق ہمیں ازبر کر وایا تھا۔اس کے علاوہ ایک اور سبق… انسان کسی حال میں خوش نہیں رہتا… یہ ایک الگ کہانی ہے کہ انہیں یاد کراتے ہوئے محترم استاد کو …کتنے پاپڑ بھیلنے… پڑے تھے… کیونکہ پورے کلاس میں … ہریالی… نام کی چیز موجود نہ تھی .گولین گول … کے بڑئے بڑئے پتھر تھے جن سے اساتذہ سر مار رہے تھے ۔ بحرحال ان دو اسباق کو ہم نے مشعل راہ بنالیا… کہ توصیف اگر خواب دیکھ سکتا ہے تو ہم کیوں نہیں دیکھ سکتے ؟ اگر محمد حسین آزاد کا انسان خوش نہیں رہ سکتا۔ تو اُسے خوا مخوا میں … گدُگدی … کرکے خوش رکھنے کی بجائے ہم خود… کھوش.. . کیوں نہیں رہ سکتے ؟ 2007 ء کے زلزلے اور سیلابوں کے بعد ایک … نامحقول… خواب دیکھنے کا اتفاق ہوا جس میں… حضرت مجذوب جنتی سرکار.. کے ارشادات اور ڈنڈوں کا تذکرہ تھاچترال کے اخبارات نے اسے قارئیں تک پہنچایا اور بہت پسند کیا گیا۔ اور ایک ہفتے کے بعد ایک … ہوی ویٹ جن نما… شخصیت … ملاقات کے لیے گھر پر حاضر ہوئے اپنا پرس کارڈ مجھے تھما دیا اور نہایت ہی عقیدت اور احترام سے … پٹی بند صحافی ہونے اور طویل عرصے سے میرے …بکواسات… پڑھنے اور پسند کرنے کا یقین دلایا…. اگر ٹچ موبائل … اس کے پاس ہوتا تو..اللہ نامہ مہ شوت… میرے ساتھ … سلفی… اتارنے میں دیر نہیں لگاتا۔میرے طویل اور بیزار کن انٹرویو کے بعد پوچھا… آپ نے یہ سب کچھ … خوآب… میں ہی کیا ہے نا؟ میں نے جواب دیا نہیں نہیں … تھوڑا بہت جاگتے میں بھی کیا ہے خواب اور بیداری دونوں کی امیزش اس میں شامل ہے… بڑے میاں … ناراض ہوئے کہ میں یہ سمجھ کر … کہ یہ خواب حقیقت ہے موڑکھو سے بونی اور بونی سے دنین خرچہ کرکے آپ سے ملنے آیا تھا وہ بھی … نیم حقیقت… کے پیچھے… اسے بہت افسوس ہوا اور جاتے جاتے مجھ سے کرائے کے … دو صد… روپے بھی لے گئے کہ مفت میں خوار ہوئے۔کل رات بھی خواب میں…. مولانا عمادالدین صاحب چند رفقا اور محافظوں … کے ساتھ مجھ سے لڑ رہے تھے کہ …. کہ MUHAFIZ ARPHENAEGE کے لیے کچھ تحریر نہیں کیا … میں نے خواب میں بڑی منت سماجت کی کہ اس بار … جنتی بابا… کی طرح … سحرؔ بابا… کے کرامات کے زیر سایہ ہوں اس کے بعد آپ کی باری آئی گی۔ اگرچہ اس محفل میں بہت سارے ستارے پل پل کی خبر کو کیمروں کی قید میں لارہے تھے اور میں کچھ تحریر کرنے کی بجائے … حسین لمحوں … کو صرف یاد کرنے میں ہی لطف لے رہاتھا … مگر … ڈنڈا بردار خواب…. کے بعد گوشہ عافیت سے لیپ ٹاپ نکالنا ہی پڑا۔
* مشاعرئے۔
بھلے وقتوں میں…. یار لوگ… مشاعرئے کرواتے تھے ۔مختلف شخصیات کے دولت کدوں میں بڑے اہتمام کے ساتھ … مشاعرے … ہوتے ۔ اب یہ سارے شغل … واٹس اپ… میں … سمارٹ لوگ کررہے ہیں اور .. پرانے سخن وار… کمبلوں کے بہت ہی نیچے سے ایک دوسرے کو … فیس بکی… ہیلو ہائی… یا محاذ کو گرم پاکر… ایک دو … کامینٹس… بہت ہی بے کنٹرول ہوئے تو پرانے … ایلبم… سے ایک عدد… فوٹو… کا گولہ فائیرکرنے… اور فرنٹ لائین کے اس سپاہی کی طرف جس کے پاس گولیوں کا ذخیرہ ختم ہونے کا ڈر ہو اور جان بچانے کے لیے یہ بڑی… کنجوسی… سے ایک گولہ اپنے دفاع میں داغ دتیا ہے … بزرگ سخن ور… بھی اس حکمت عملی کے تحت یہ خدمت احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں۔شعراکرام … کے جم غفیر کو جو صرف پولو گراونڈ … قاق لشٹ، اور شندور لشٹ میں سماسکتے ہیں ….’’معاشرہ‘‘… کا اہتمام کرنے کے علاوہ اور کوئی چارہ کار نظر نہیں آتی۔وہ بھی ٹورنامنٹ ختم ہونے کے بعد۔ اللہ بھلا کرے انجمن ترقی کھوار والوں کا کہ وہ …. گزشتہ موسم سرما کی طویل راتوں کو … گرماکر حسین بنانے کے لیے مختلف …استاد شعراکرام اور ادبی شخصیات کے ساتھ شام منانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔یہ اس سلسلے کی چوتھی تقریب تھی جو … نامور شاعر، موسیقار، گلوکار، ڈراما نگار، ادیب، کمینٹٹر،ستار نواز، اداکار ، صوفی اور بھی بہت کچھ جناب اقبال الدین سحرؔ کے ساتھ مہتر جو غلام جیلانی مرحوم کے دولت خانے پر … شاہ جہانی… تیاریوں کے ساتھ … شیر جہانی… اہتمام کے ساتھ منایا گیا۔
*۔ کہکشان۔
کئی دنوں کی بارشوں نے بہار کی خوبصورت موسم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رکھا ہے ۔ پھر بھی ….پر خطر راستوں کو … بے خطر … عبور کرتے ہوئے… سحرؔ … کے عشق میں مبتلا ادب کے یہ …جانباز….بروقت مشانگل پہنچے … میں …. زانیو آسمانہ ڑاپھاک استاری جناب عزیزالملک کے ہمراہ مہمانوں کے استقبال کے ارادے سے صاحب خانہ کے ہاں داخل ہوا تو… کھسر بٹا پھسر کی آوازیں آئیں … جھانک کر دیکھا تو … مہماں خصوصی جناب اقبال الدین سحرؔ کے ہمراہ جناب ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی صاحب جناب عرفان صاحب دو نوں … جہانوں… کی جھرمٹ میں … وئٹ مشین نما… ھیٹر کے گرد حلقہ بنائے اس کے کالے رنگ سے سرخ رنگ بننے کا … مایوسانہ انتظار … فرما رہے ہیں۔کچھ مدت بعد جناب صادق اللہ صادق ، جناب شہزادہ تنویر، جناب ظہورالحق دانش، جناب جاوید ، جناب پروفیسر ممتاز حسین، جناب غلام فاروق، ایون سے دو نمایان شخصیات جناب ایڈوکیٹ صلاح نظام اور جناب عنایت اللہ اسیرؔ صاحب بھی موسم کی خرابی کو شکست دیتے ہوئے محفل کی رونق کو چار چاند لگنے پہنچے۔ یوں کھوار ادب کے یہ ستارے …. شاہ جہانی … چھت کے نیچے ایک
کہکشان کی طرح جگمگاتے ہوئے یہ کہہ کر …. وہ سحر جس سے لرزتا ہے شبستان وجود … میر محفل جناب اقبال الدین سحرؔ …. کی طرف متوجہ ہوئے۔جو اتنے سارے ستاروں کے ساتھ … محفل کو…. زرفران زار …بنانے کا….مصمم اردہ …لیے مورچہ بند بیٹھے تھے۔
* شام سحر۔
سحر صاحب اس محفل میں ناگہاں شامل نہیں ہورہے تھے …. سونغوروالوں کی طرح بلکہ ان کے ساتھ…. شام کو سحر بنانے کے ارادے سے ایک طویل سوالنامہ جناب ڈاکٹر فیضی صاحب کی زیر نگرانی ترتیب دیا گیا تھا اور بھی شرکائے محفل حسب ضرورت سوالات اور فرمایشات کا حق رکھتے تھے۔ سحرؔ صاحب نے اپنے خاندانی پس منظر اور تاریخی حوالوں سے گفتگو کا آغاز کیا ، ابتدائی تعلیم شغور کے … کوُرو برون… بچپن ہی میں … شاعرانہ اورگلوکارنہ جراثیم… وراثتی امیزئش اور تخریبی شاعری کی ابتدائی یلغار کی پر دلچسپ گفتگو کی۔گرم چشمہ سکول کے مقابلے سے ہائی سکول چترال تک … کمندیں ڈالنے … کے خفیہ گوشے وا کیے اپنے استاتذہ کرام جن میں استاذ میر فیاض، استاذ حسین اللہ، استاذ سکندر حیات، استاذ امیرشاہ، استاذ زمان،استاذ عبدالباری مرحوم کو خوبصورت الفاظ سے یاد کیے۔ ہائی سکول سے اسلامیہ کالج پشاور کے حسین یادوں کا حسین تذکرہ کیا، کلاس فیلوز میں جناب چیف رحمت غازی، کرنل سرادار ،اور کئی دوستوں کے جذباتی انداز میں ذکر کیا۔استادوں جناب احمد فراز مرحوم اور اقبال سے متاثر ہونے کے وجوہات بیان کیں۔یونیورسٹی ہاسٹل اور کالجزز میں ہونے والے ثقافتی محافل، ریڈو پاکستان کھوار کے لیے ریکارڈ کرائے گئے ابتدائی پروگرمات ، پروفیسر اسرار الدین ، ولی زار ولی ، گل نواز خاکی ، اقبال حیات اور دیگر نمایاں کرداروں کا نمایاں تذکرہ کیا۔دوراں طالب علمی ہی … روحانی … مجالس ، تصوف، تعویذات و علمیات کی دنیا میں ، پیر اف نوشہرہ ، حضرت مولانا مستجاب ایون کے سامنے سر تسلیم خم کرنے کا مختصر ذکر کیا اور یہ موضوع ایک نشست مکمل ہونے والا بھی نہیں تھا۔واپس چترال آکے …. ملازمت کے بندھن میں … ڈسٹرکٹ کونسل کے قید خانے میں قید ہونے … اسمبلی ہال ، چیرمین ، ایم این ائے اور ناظم کے ہاتھوں پریڈ گراونڈ، پولو گراونڈ ، شندور میں … جبری مشقت… کے دلبرانہ واقعات سنائے ۔ اس دوران فرمایش پر قوالی ، اصلاحی کلام، مزاحیہ کلام۔ واقعاتی تشبہاتی کلام سے محفل کو پل بر کے لیے بھی… سنجیدگی… اور غنودگی کی جانب بڑھنے نہ دیا۔اپنے تحریر کیے ہوئے چند صدا بہار گیت بھی … جھلکییوں میں پیش کیے۔ ہمارے بچپن میں لکھے گئے … کچھ نامعلوم کرداروں کے حوالے کئی پردے فاش کیے جس سے … سحر ؔ صاحب کی کردار شناسی ،تشبہات کو موقع محل کے مطابق استعمال کرنے اور کرداروں کے افعال اور اعمال کے مطابق ان کی عادات اور اطوار کو پرکھ کر ایک تخلیقی کردار کے روپ میں دھارنے پر تمام شرکائے محفل …. سحرؔ … کے سحر کے اسیر ہوئے۔ یہ پررونق محفل آب وتاب سے جاری تھا کہ گھڑی کے پر…. بارہ بجانے … تیار ہوئے…. ایک بد نما ، بد تقیق اور بد گنیا قسم کے ستار کی رونمائی کی تقریب…. سحر ؔ … کے ہاتھوں پارہ پارہ ہوتے ہوے ادا ہوئی اور … قہقہوں کے نہ تھمنے والا یہ سلسلہ ایک مشترکہ گروپ فوٹو سیشن کے ساتھ اگلے … نشست … کے اُمید کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔