بی آئی ایس پی امتحانات شروع،ڈی سی چترال کی طرف سے دفعہ 144CRPC نافذ،گائیڈ،پاکٹس اور پرنٹنگ مواد کی خریدفروخت پر پابندی عائد

(نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال تھانہ کے ایس ایچ او انور شاہ نے بذریعہ اشتہار عوام الناس بالخصوص طلبہ /طلبات کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ (BISEP) کے امتحانات 16اپریل سے شروع ہوگئے ہیں جو کہ21دن تک جاری رہینگے۔مندرجہ زیل امور پر ڈپٹی کمشنر چترال کی طرف سے دفعہ(CRPC)144 نافذ کیا گیا ہے ۔ جس کے رو سے تمام بک بپلشر کسی قسم کی گائیڈ،پاکٹس اور پرنٹنگ مواد جوامتحانی حال میں نقل کی نسبت استعمال ہورہے ہیں کی خرید فروخت پر پابندی عائد ہوگی۔
امتحانی ہال سے300میٹر تک کے فاصلہ جات پر فوٹو سٹیٹ مشین چلانے پرپابندی ہوگی۔
طلبہ /طالبات پر اپنے ساتھ کسی قسم کے اسلحہ ایمونیشن رکھنے کی پابندی ہوگی اور امتحانی ہال میں لائسنس دار اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
امتحانی ہال کے حدود کے قریب260میٹرتک تین یا زیادہ اشخاص کا ایک جگہ جمع ہونے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔خلاف ورزی پر حسب ظابطہ قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔