ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کے سالانہ انتخابات میں ارشد اعوان ایڈووکیٹ دوسری مرتبہ بلا مقابلہ صدر منتخب

ایبٹ آباد( چترال ایکسپریس) ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کے سالانہ انتخابات میں ارشد اعوان ایڈووکیٹ دوسری مرتبہ بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے ہیں جبکہ دیگر عہدوں پر پولنگ ستائیس اپریل کو ہائیکورٹ ایبٹ آباد میں ہو گی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کے سالانہ انتخابات 2019-20کے انعقاد کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے آخری دن مقررہ وقت پر صدارت کیلئے صدارتی امیدوار سابق صدر ہائی کورٹ بار ارشد اعوان ایڈووکیٹ کے مقابلے میں کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے جس کے نتیجے میں ارشد اعوان ایڈووکیٹ دوسری مرتبہ ہائی کورٹ بار کے صدر منتخب ہو گئے ہیں جبکہ جنرل سیکرٹری کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے آخری روز تین امیدواروں نے اور نائب صدر کیلئے چار امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں اسی طرح دیگر عہدوں پر بھی ایک سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا رکھے ہیں ہائی کورٹ بار ایسوی ایشن کے الیکشن کمیشن کے چیئر مین جہانگیر الہیٰ ایڈووکیٹ نے بتایا کہ 19اور20اپریل کو کاغذات کی جانچ پڑتال ہو گی اور بیس اپریل کو ہی امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کی جائے گی جبکہ ستائیس اپریل کو مختلف عہدوں پر پولنگ ہو گی جس میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ہزارہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ممبران اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے یاد رہے کہ گزشتہ سالانہ انتخابات میں بھی ارشد اعوان ایڈووکیٹ بھاری اکثریت سے صدر منتخب ہوئے تھے اور انہوں نے اپنے ایک سالہ دورانیہ کے دوران وکلاء کے مسائل کے حل، بار ایسوسی ایشن کو مضبوط کرنے اور بار ایسوسی ایشن اور وکلاء سمیت بار کو درپیش مسائل کے حل کیلئے گراں قدر خدمات سر انجام دیں جس کے نتیجے میں ہزارہ بھر کے وکلاء نے ان پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں دوبارہ صدر منتخب کیا

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔