دور جدید میں بھی وی سی شالی ارکاری کے لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم،دریا کاگدلاپانی پینے پر مجبور

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)وی سی شالی ارکاری کے باشندوں نے ڈی سی چترال ،ڈسٹرکٹ ناظم کی توجہ علاقہ کو درپیش پینے کے پانی شدید مسئلے کی طرف راغب کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں کئی سالوں سے لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔علاقے کے لوگ گاؤں سے ادھا کلومیٹر نیچے جاکردریا سے گدلا پانی لاکر استعمال کرنے پر مجبور ہیں جس کے وجہ سے علاقہ مکین مختلف قسم کے بیماروں میں مبتلا ہوگئے ہیں۔شالی ارکاری سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن رحمت بائے نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بار بار ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ ناظم چترال سے درخواست کرنے کے باوجود اُن کی درخواست پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ سابقہ ایم پی اے اور ڈسٹرکٹ ناظم کے وعدوں کے باوجود بھی اب تک لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں اور علاقے کے بچیاں اور خواتین گاؤں سے ادھا کلومیٹر نیچے جاکر دریا کا گدلا پانی لاتے ہیں۔اُنہوں نے علاقہ مکینوں کی طرف سے ڈپٹی کمشنر چترال ،ڈسٹرکٹ ناظم چترال اور محکمہ واسپ کے ذمہ داروں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کو پانی مہیا کرنے کے لئے پائپ لائن کی گنجائش موجودہے علاقے کا سروے کرکے پائپ لائن کے ذریعے پینے کے صاف پانی کا فوری بندوبست کرکے علاقوں مکینوں کے مشکلات کو دور کیا جائے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔