ایم این اے مولانا عبدالاکبرچترالی کا کینسر،دل اور گردوں کے مریضوں کو پاکستان بیت المال سے فوری ریلیف دینے کی تجاویز

پشاور(نمائندہ چترال ایکسپریس)کینسر،دل اور گردوں کے مریضوں کو پاکستان بیت المال سے فوری ریلیف دیا جائے۔ان مریضوں کی طرف سے درخواست ملتے ہی دس،پندرہ دنوں کے اندر اندر علاج کیلئے فنڈز ریلیز کیے جائیں۔لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور سے ہارٹ سرجری اور ہارٹ سرجنز ڈاکٹر ممتاز اور ڈاکٹر عبدالمالک کے استعفیٰ پر اظہار تشویش ہے۔ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی وممبر اسٹینڈنگ کمیٹی پارلمیانی امور مولانا عبدالاکبر چترالی نے اسٹینڈنگ کمیٹی پارلیمانی امور کے آج ہونے والے اجلاس میں کیا، جسکی صدارت چیئرمین ایم این اے مجاہد علی کررہے تھے اس موقع پر دیگر ممبران کے علاوہ وفاقی وزیر پارلیمانی امور اور انچارج وزیر اعظم شکایتی سیل علی محمد بھی موجودتھے۔مولانا عبدالاکبرچترالی کی تجاویز کی تمام ممبران کمیٹی نے تائید کی۔وفاقی وزیرپارلیمانی امور علی محمد نے تجاویز پر فوری کاروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی۔درین اثنا وفاقی وزیر علی محمدنے پندرہ جون اور پندرہ جولائی 2019کے دوران مولانا چترالی کی طرف سے چترال کے دورہ کی دعوت قبول کی ۔دورے کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔اس موقع پر پولو گراؤنڈ چترال میں کھلی کچہری کا انعقاد ہوگا جس سے وفاقی وزیر خطاب بھی کریں گے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔