شندور ٹاپ چترال سے گلگت روڈ کو ہفتہ کے روز ہلکی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا

چترال( شہریار بیگ سے) شندور ٹاپ روڈ کھول دیا گیا ہے جس کے بعد چترال اور گلگت بلتستان کے درمیان زمینی رابطہ بحال ہو گیا ہے۔ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے کئی دنوں کے جدوجہد کے بعدبرف ہٹا کر مشہور درہ شندور ٹاپ کو ہلکی ٹریفک کے لئے ہفتہ کے روز کھول دیا جس کے بعد سیاحوں نے گلگت بلتستان سے چترال کا رُخ کرنا شروع کردیا۔شندور ٹاپ گزشتہ سال دسمبر کے مہینے میں شدید برفباری کے نتیجے میں ہر قسم کی آمد رفت کے لئے بند ہو چکا تھا۔ بھاری ٹریفک کے قابل بنانے کے لئے ایس ڈی او بونی طارق علی کی زیرنگرانی محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی مشنری دن رات کام کر رہی ہے۔عوامی حلقوں نے نے روڈ کھلنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔