کالاش وادی کے باسیوں اور ہوٹل مالکان کاچترال بمبوریت روڈ سے چلیم چوشٹ تہوار شروع ہونے سے پہلے ملبہ ہٹانے اور خستہ حال پُل کی مرمت کا درخواست
چترال(رپورٹ:فتح اللہ کالاش)گذشتہ کئی روز سے چترال بمبوریت روڈ خستہ حالی کا شکار ہونے کی وجہ سے سیاحوں اور علاقہ مکینوں کو آمدرفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔چترال بموریت روڈ پر ندی پر بنے ہوئے پُل بھی خستہ حالی کاشکار ہونے کی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہونے کے قوی خدشات ہے اورحالیہ شدید بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کی وجہ سے روڈ کئی مقامات پر ملبوں سے بھری پڑی ہے۔آج کل بڑے تعداد میں سیاحوں کا رخ چترال خاص کر کالاش وادیوں کی طرف متوقع ہے۔اور 13مئی سے کلاش مذہب کا تہوار چلیم چوشٹ کا آغاز ہورہا ہے۔کلاش وادی کے باسیوں اور ہوٹل مالکان نے اعلیٰ حکام سے تہوار شروع ہونے سے پہلے روڈ سے ملبہ ہٹانے اور خستہ حال پُل کی مرمت کرنے کی پرزور درخواست کی ہے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں