اس سال معمول سے ذیادہ برفباری کی وجہ سے شندورروڈ کھولنے میں ذیادہ وقت لگا۔ایکسین سی اینڈ ڈبلیو مقبول اعظم

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال کو گلگت بلتستان صوبے کے ضلع غذر سے ملانے والا شندور پاس روڈ سے برف اور برفانی تودے ہٹانے کے بعد موٹر گاڑیوں کی ٹریفک کے لئے کھول دی گئی ہے ۔ سی اینڈ ڈبلیو ڈویژن چترال کے ایگزیکٹیو انجینئر مقبول اعظم نے میڈیا کو بتایاکہ اس سال معمول سے ذیادہ برف پڑنے کی وجہ سے شندور روڈ کو ٹریفک کے لئے کھولنے میں ذیادہ وقت درکا ر ہوا جوکہ گزشتہ سال دسمبر میں برفباری کے نتیجے میں ہر قسم کی آمدو رفت کے لئے بند ہوگئی تھی۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ دنوں ضلع بھر میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونے کی وجہ سے مختلف دوردراز وادیوں کی سڑکیں بند ہوگئی تھیں جنہیں موسم کے سازگار ہونے کے فوراً بعد دوبارہ کھول دئیے گئے جن میں گرم چشمہ روڈ، تورکھو روڈ، یارخون روڈ، کالاش ویلیز روڈ شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 18اپریل سے شروع ہونے والا چار روزہ جشن کاغ لشٹ تک سیاحوں کی رسائی کو بغیر تکلیف کے جاری رکھنے کے لئے سی اینڈ ڈبلیو کے اہلکاروں نے دن رات ایک کرکے چترال بونی روڈ کو کھلا رکھنے کی کوشش کی ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔