ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے کال پر وکلاء کا جسٹس فائز عیسیٰ کے ساتھ یکجہتی اور پیسکو چترال کے خلاف احتجاج

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے کال پر وکلاء نے جسٹس فائز عیسیٰ کے ساتھ یکجہتی کے لئے جلوس نکالاجوکہ پی آئی اے چوک میں جلسہ عام کی شکل اختیار کرلی جس سے ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے صدر خورشید حسین مغل ایڈوکیٹ، عبدالولی خان ایڈوکیٹ، نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ،ساجداللہ ایڈوکیٹ اور دوسروں نے خطاب کیا اوراس عزم کا اظہار کیاکہ عدلیہ کی آزادی کے لئے چترال کے وکلاء برادری کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے کیونکہ آزاد عدلیہ سے ہی اس ملک کی ترقی اور تحفظ ممکن ہے۔ اس موقع پر پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کی چترال میں کارکردگی کو نہایت ناقص قرار دیتے ہوئے انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیاکہ بازار کے ایریا میں ٹرانسفارمر گزشتہ دس دنوں سے خراب ہے اور بجلی کی ترسیل بند ہے لیکن روزانہ یاددہانی کے باوجود پیسکو نے کوئی ایکشن نہیں لی اور ہزاروں صارفین مسلسل تکلیف میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے اس با ت پر افسوس کا اظہار کیا کہ ٹرانسفارمر کی مرمت اور صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی پیسکو کی ذمہ داری ہے مگر اس ذمہ داری سے پہلو تہی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چترال میں پیسکو مکمل طورپر ناکام ہے اور 21میٹرریڈروں کی آسامیاں خالی رکھ کر صارفین کو میٹر ریڈنگ کے بغیر لاکھوں روپوں میں بل بھیج کر ا ن کی ذمہ داری اجیرن کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور صارفین کے میٹر ہٹانے جیسے غیر قانونی کام کررہے ہیں۔اُنہوں نے پیسکو کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ کم از کم50ٹرانسفارمر پیسکو کے دفتر میں موجود ہونے چاہئے تاکہ کسی بھی وقت ٹرانسفارمر کی خرابی کی صورت میں ان ٹرانسفارمروں سے استفادہ حاصل کیا جاسکے۔ اس موقع پر پیسکوکو چوبیس گھنٹے کا ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہاگیا کہ جمعرات کے دوپہر تک ٹرانسفارمر بحال نہ ہونے اور بجلی کے بلوں کا مسئلہ حل نہ ہونے پر وکلاء برادری پیسکو آفس کا گھیراؤ کریں گے۔ بعدازان جلسہ پرامن طورپر منتشر ہوگئی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔