جمعیت علمائے اسلام ضلع اپر چترال کے انٹرا پارٹی انتخابات میں معروف عالم دین مولانا شیر کریم شاہ جے یو آئی اپر چترال کے امیرمنتخب

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) جمعیت علمائے اسلام ضلع اپر چترال کے انٹرا پارٹی انتخابات میں معروف عالم دین مولانا شیر کریم شاہ جے یو آئی اپر چترال کے امیرمنتخب ہوگئے جبکہ ان کے مقابلے میں مولانا فتح الباری اور مولانا محمد مراد موجود تھے۔ جنرل سیکرٹری کے عہدے پر تریچ سے ضلع کونسل کے ممبر مولانا عطاء الرحمن کامیاب ہوئے۔ مولانا شیر کریم شاہ کا تعلق وریجون موڑکھو سے ہے اور اپر چترال کو جے یو آئی کا ناقابل تسخیر گڑھ بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔ اس وقت وہ پشاور میں ایک دینی مدرسے کا انتظام چلانے کے ساتھ ساتھ درس وتدریس سے وابستہ ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔