fbpx
تازہ ترین

چیس کے اہلکارقاقلشٹ کے میدان سے کچرے کے ڈھیر کو ٹھکانے لگانے میں کامیاب

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) جشن قاقلشٹ کی انعقاد کے بعد کاروبار اور سیاحت کے لئے آنے والوں نے قاقلشٹ کے خوبصورت سبزہ زار کو گندگی کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا تھا۔ کوڑا کچرا اور فالتو خوراک کو وہیں ہی چھوڑ کر جانے کی وجہ سے جنگلی حیات اورمال مویشیوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق تھے۔ چترال ہیری ٹیچ اینڈ انوائرمنٹل پروٹیکشن سوسائیٹی کے چیرمین رحمت علی جوہر دوست نے ان مسائل کا بروقت ادراک کرتے ہوئے اپنے رضاکاروں سمیت قاقلشٹ جاکر وہاں پڑی کچرے کو ٹھیکانے لگا کر ماحول کو تباہی سے بچا لیا۔جعمہ کے روز پورے دن چیپس کے اہلکار قاقلشٹ کی صفائی میں مشغول رہے اور بالآخر علاقے کو وہاں پھیلے ہوئے کچرے کو ٹھکانے میں کامیاب ہوگئے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ خبریں/ مضامین

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔
إغلاق