fbpx
تازہ ترین

چترال ائیرپورٹ روڈ پر کئی ہفتوں سے پڑے ہوئے ملبے کی صفائی اپنی مد آپ کےتحت مکمل

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال اٸیر پورٹ روڈ پر شدید بارشوں کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی کی وجہ سے کٸی ہفتوں سے پڑے ہوئے ملبوں کی صفاٸی کا کام اپنی مدد اپ کے تحت مکمل کرلیاگیا۔۔۔۔اتوار کے روز وقاص احمد ایڈوکیت نے بلچ کے نوجوانوں کے ساتھ ملکر اپنے مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹانے کا کام مکمل کرلیا۔۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے وقاص احمد ایڈوکیٹ نے کہا کہ بلچ بالا محلے کے نوجوانوں نے خدمت خلق  کے تحت  اپنی مدد اپ کے تحت صفائی کے کام میں حصہ لیا جوکہ کٸی ہفتوں سے سڑک میں پڑی تھی لیکن انتظامیہ کی طرف سے لاپرواہی کی وجہ اسے ہٹانے کی طرف توجہ نہیں دی گئی جوکہ انتہائی افسوس کی بات ہے ملبہ ہٹانے کے لئے شفیق احمد ٹھکدار نے ایکسیوٸٹر مہیا کیا اور خود بھی کام میں حصہ لیا ۔اُنہوں نے کہا کہ سڑک پر پڑے ملبے کے وجہ سے سکول کالجز اور یونیورسٹی کے بسوں کو حادثے پیش آنے کے امکانات تھےجو کہ حکومت وقت ،سیاسی نماٸندوں اور ضلعی انتظامیہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے اُنہوں نے کہا کہ چترال اٸیر پورٹ روڈ کی یہ حالت ہے باقی دہات کا کیا ہوگا اُنہوں نےچترالی عوام کو پارٹیوں سے بالاتر ہوکر متحد ہوکراپنے حقوق کے لیے اواز اٹھانے کی اپیل کی۔اُنہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ  کیا ان لوگوں کے ہوتےہوئے چترال ترقی کر سکتا ہے جوکہ انتہائی معمولی رقم روڈوں کی صفائی پر خرچ نہیں کرتے کیا ان حالات میں سیاحت کو ترقی دی جا سکتی ہے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ خبریں/ مضامین

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔
إغلاق