آرمی پبلک سکول اینڈ کالج دروش کیلئے پاک آرمی کے شکر گزار ہیں۔رضیت با اللہ

دروش (نمائندہ چترال ایکسپریس) نائب رہبر ہدیتہ الھادی پاکستان اور معروف سماجی شخصیت رضیت با اللہ نے اپنے ایک اخباری بیان میں پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ دروش میں تیار ہونے والا آرمی پبلک سکول اینڈ کالج  گلگت بلستان اورملاکنڈ ڈویژن میں بننے والا اپنے نوعیت کا سب سے بڑا تعلیمی ادارہ ہے۔ جس کی کوئی نظیر نہیں ملتی جس سے دروش ہی نہیں بلکہ  چترال اور دیر کے طلبا بھی مستفید ہو سکیں گے۔ زمانہ آمن ہو یا جنگ  دونوںمیں افواج پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے۔ ہم اہلیان دروش اس کیلئے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر باجوہ، کور کمانڈر خیبر پختونخوا،کمانڈانٹ چترال سکاؤٹس کرنل معین الدین،اور خصوصاً 145 ونگ کے کمانڈانٹ خرم نذیر کی کوششوں کو دل گہرائیوں سے سہراتے ہیں ۔یقیناً افواج پاکستان اور مملکت خداداد پاکستان کے مخالفین کیلئےایک اس قسم کے ترقیاتی کام ایک پیغام کی بحیثت بھی رکھتے ہیں جو فوج اورعوام میں دوری پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ 

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔