fbpx
تازہ ترین

عوام پولیو کے قطروں سے متعلق گمراہ کن افواہوں پرکان نہ دھریں:پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن

پشاور(چترال ایکسپریس) ماہرین امراض اطفال کی قومی تنظیم پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ عوام پولیو کے قطروں سے متعلق بے بنیاد اور گمراہ کن پراپیگنڈے پر کان نہ دھریں کیونکہ پولیو ویکسین ہمارے بچوں کے لئے انتہائی ضروری ہے پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام عالمی ہفتہ ایمیونائزیشن کے موقع پر منگل کے روز ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر افضل خان، ڈاکٹر باور شاہ اور دیگر سرکردہ ماہرین امراض اطفال نے خطاب کیا ماہرین نے کہا کہ بچوں کے تمام امراض خصوصا پولیو کے خاتمہ کے لئے متعلقہ اداروں اورعوام کے درمیان اعتماد پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہر بچے تک پولیو ویکسین پہنچائی جا سکے ان سرکردہ ماہرین امراض اطفال نے پولیو سے بچاؤکے قطروں کو محفوظ ترین ویکسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم ڈاکٹر حضرات اپنے بچوں کو پولیوسے بچاؤ کی ویکسین پلارہے ہیں او رعوام سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کوپولیو ویکسین پلا کر انہیں عمر بھرکی معذوری سے بچائیں مقررین نے کہا کہ اسلامی ممالک سمیت دنیا کے تمام ممالک نے اسی ویکسین کے استعمال سے اپنے ہاں سے پولیو کا کامیابی سے خاتمہ کیا اور ضرورت اس امر کی ہے کہ پولیو کی اس ویکسین کے متعلق بے بنیاد اور گمراہ کن پراپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان کے والدین بھی اپنے بچوں کو پولیو کے موذی مرض سے محفوظ کریں ان ماہرین امراض اطفال نے اپنے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار کرنے والے والدین کو تلقین کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں اور سوشل میڈیا پر اپنے پیغامات سے دوسرے والدین کو بھی اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی ترغیب دیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ خبریں/ مضامین

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔
إغلاق