fbpx

ڈی سی اپر چترال شاہ سعود کا چترال پہنچے پر ڈی سی آفس چترال میں پرتپاک استقبال۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعودکا چترال پہنچنے پر ڈی سی آفس چترال میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم محسود نے انہیں خوش آمدید کہا اور چترالی ٹوپی پیش کیا۔اُسامہ شہید پارک میں چترال لیویز کے چاق وچوبند دستے نے اُنہیں

گارڈ آف آرنر پیش کیا جہاں پر اُنہوں نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور پارک میں پودا لگایا۔اس سے قبل جب وہ دروش پہنچے تو اس کا اے سی اآفس دروش میں استقبال کیا گیا جہاں پر معروف عالم دین سماجی شخصیت قاری جمال عبدالناصر نے انہیں پھولوں کا ہار پہنایا اور عوام دروش کی طرف سے اُنہیں خوش آمدید کہا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

0 Reviews

Write a Review

متعلقہ خبریں/ مضامین

إغلاق