دولوچ میں برہان پولو گراونڈ کا افتتاح،افتتاحی میچ میں چترال ریڈٹیم نے نوجوان بلوٹیم کوشکست دے دی۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) یکم مٸی 2019 کو دولوموچ چترال میں برہان پولو گراونڈ کا افتتاح کیا گیا افتتاحی پروگرام میں چترال کے چیدہ چیدہ کھلاڑیوں نے شرکت کی کل چار ٹیمیوں نے اس افتتاحی میچ میں حصہ لیا چترال ریڈ ٹیم نے چترال نوجوان بلو ٹیم کو سحت مقابلے کے بعدگولڈن گول سے ہرادیا چترال ریڈ ٹیم کی قیادت شھزادہ ریاض الدین نے کی جبکہ چترال بلو ٹیم کی قیادت شیخ فاروق اقبال نے کی اسکے علاوہ چترال ریڈ جونٸیر ٹیم کا مقابلہ چترال بلو جونٸیر سے ہوا ان کے مابین مقابلہ تین تین کول سے برابر رہا مہمان خصوصی لیاقت علی خان سابق ار پی ایم آغاخان ایجوکیشن اور صدر چنار ہاوسنگ سوساٸٹی تھے ۔میچ کے اختتام پر میوزیکل پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا آخر میں مہمان خصوصی نے پولو گراونڈ کو مذید بہتر بنانے اور پولو میچ کو مذید فعال بنانے کے لیے ایک لاکھ روپے کا اعلان کیا اورمزید بھی پولو گراونڈ کو وسعت دینے کے لیے امداد کا اعلان کیا ۔مھمان خصوصی نے شھزادہ ریاض ا لدین کی کوشیشوں کی تعریف کرتے ہوے کہا کہ یہ چترال میں اپنی نوعیت کا واحد پولو ذاتی گراونڈ ہے جو شھزادہ ریاض الدین کا چترال کی شقافتی کھل پولو سے محبت کا نتجہ ہے اُنہوں نے کہا کہ شھزادہ ریاض الدین کی اس سلسلے میں جتنی تعاریف کی جائے کم ہے ۔اس موقع پرشہزادہ ریاض الدین نے تمام کھلاڑیوں، شاٸیقن پولو اورخصوصاً چنار ہاوسنگ کالونی دولوموج کےباشندوں کا تعاون کرنے پراُن کا شکریہ ادا کیا اور ریٹاٸرڈ صوبیدار میجرظفرعلشاہ کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوے ان کی ہمت اور پولو سے دلچسپی کی تعریف کی واضح رہے کہ ظفر علیشاہ 77 سال کی عمر کے ہوتے ہوئے بھی اُنہوں نےآج زبردست پولو میچ کا مظاہرہ کیا۔ شہزادہ ریاض الدین نےصوبیدار میجر قلندر شاہ، صوبیدار محمد ایاز اور ریاض احمد دیوان بیگی ناظم یوسی چترال 2 کا بھی شکریہ ادا کیاپولو میچ اور اسٹیج کی زمہ داری فرائض وقاص احمدایڈوکیٹ نے سرانجام دی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔