چترال ٹاسک فورس کے زیر اہتمام وادی بروغل میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال کے انتہائی دور افتادہ اور پسماندہ علاقے وادی بروغل میں چترال ٹاسک فورس کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔جوکہ مسائل میں ڈوبے اور وسائل سے محروم وادی کے عوام کے لئے کسی نعمت سے کم نہ تھا۔فری میڈیکل کیمپ میں سکاؤٹس ہسپتال چترال کے ڈاکٹرز نے55مرد65خواتین اور 50سے زائد بچوں کا معائینہ کیا اور انہیں مفت دوائیاں دی گئی۔علاقے کے عوام نے چترال ٹاسک فورس کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ کی اس زبردست کاوش پر چترال ٹاسک فورس کا شکریہ ادا کیا اور انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔