fbpx

چترال سنگور سے تعلق رکھنے والے پولیس کنسٹیبل عتیق الرحمن کی بہادری، براول بازار کو تباہی سے بچالیا۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)گذشتہ روز چترال کے علاقہ سنگور سے تعلق ر کھنے والے پولیس کنسٹبل عتیق الرحمن سکنہ سنگور دیر بالا براول بانڈہ میں ڈیوٹی انجام دے رہا تھابراول بانڈہ بازار میں اچانک آگ لگ گئی اس موقع پر براول کے عوام نماز جمعہ میں مصروف تھے چترال کے نوجوان پولیس کنسٹبل نے دیکھاکہ آگ پورے بازار کو اپنے لپیٹ میں لے رہی ہے وہ اپنے جان کی پروا کئے بغیر آگ بجھانے میں مصروف رہا اس دوران پولیس کنسٹیبل کو شدید چوٹیں بھی آئی لیکن آگ کو مزید پھلنے سے روکا۔اس موقع پر اہلیان براول نے ان کے حق میں نعرے لگائے اور حکام بالا سے اپیل کی کہ پولیس نوجوان کی حوصلہ آفزائی کی جائے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے کنسٹیبل عتیق الرحمن نے کہا کہ پولیس ہر وقت عوام کی جان اور مال کی حفاظت کے لئے بیدار ہے انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ دہشت گردی کے دوران پولیس نے اپنی جانوں کی قربانی دی ہے۔یاد رہے کنسٹیبل کو چوٹیں آئی تھیں جن کی ہسپتال میں مرہم پٹی کی گئی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

0 Reviews

Write a Review

متعلقہ خبریں/ مضامین

إغلاق