fbpx
تازہ ترین

چاند نظر نہیں آیا یکم رمضان المبارک7مئی کوہوگا،مفتی منیب الرحمن ،چاندنظر آگیا یکم رمضان 6مئی کو ہوگا۔مفتی پاپلزئی

کراچی: (چترال ایکسپریس) مفتی منیب الرحمان کے زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا جس میں چاند نظر نہ آنے کی شہادتوں کے بعد ماہ صیام کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں محکمہ موسمیات، وزارت مذہبی امور، سپارکو اور نیوی کے حکام بھی شریک تھے۔ اجلاس میں ملک بھر سے رمضان کے چاند کے حوالے سے شہادتیں اکٹھی کی گئیں۔

کراچی میں منعقد ہونے والے مرکزی رویت کمیٹی کے اجلاس میں چاروں صوبوں سے ماہ صیام کا چاند نظر نہ آنے کی شہادتیں اکھٹی کرنے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان میں یکم رمضان المبارک 7 مئی بروز منگل کو ہوگا۔

مفتی منیب الرحمان نے ہدایت جاری کی تھی کہ مرکزی کمیٹی کے اعلان سے قبل کوئی پیشگوئی نہ کی جائے، مرکزی کمیٹی جو فیصلہ کریگی وہ حتمی ہوگا، میڈیا کا دینی فرض ہے کہ وہ فیصلے تک کوئی خبر نہ نشر کرے۔

جبکہ پشاور میں مسجد قاسم علی خان میں جاری اجلاس میں مفتی پاپلزئی نے صوبے کے مختلف مقامات سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہونےکے بعدعلما کے متفقہ فیصلے کے بعد پشاور میں کل6مئی کو پہلے روزے کا اعلان کردیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ خبریں/ مضامین

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔
إغلاق