fbpx

جمعیت علماء اسلام اپرچترال نے ضلعی کابینہ کا اعلان کردیا

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) جمعیت علمائے اسلام ضلع اپر چترال کے نومنتخب امیر مولانا شیر کریم شاہ نے جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الرحمن کی مشاورت سے ضلعی کابینہ کا اعلان کردیا جن میں سرپرست، نائب امراء اور سیکرٹریز شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سرپرستوں میں جید علماء قاری فیض اللہ، مولانا امیر نواز، مفتی فیض الدین اور مولانا محمد یوسف شامل ہیں جبکہ مولانا فتح الباری، مولانا محمد مراد، مفتی امین احمد نائب امراء مقرر کئے گئے جبکہ ڈپٹی جنرل سیکرٹریز میں مولانا غلام اللہ اورمولانا فداء الرحمن شامل ہیں۔ اسی طرح مولانا محمدشفیع سیکرٹری اطلاعات، مولانا حبیب الدین ضلعی ترجمان، صوبیدار(ریٹائرڈ) مرز اعالم اور اصغر علی خان سالار مقرر ہوگئے۔ ضلعی امیر نے نظم مبلغین بھی تشکیل دی ہے جن میں پیر طریقت مولانا امیر نواز خان، ڈاکٹر مولانا عزیز اللہ، مولانا نصر من اللہ، مولانا احسان الحق وفا، مفتی احسان اللہ تورکھو، مولانا مجیب الرحمن نشکو، مولانا عبدالرشید کشم اور شیر وزیر موردیر شامل ہیں۔

 

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

0 Reviews

Write a Review

متعلقہ خبریں/ مضامین

إغلاق