fbpx

بروغل ويلی ميں پاک آرمي اور چترال سکاوٹس کی طرف سے نادار اورمستحق خاندانوں ميں راشن پيکيجز اوربکرياں تقسيم کي گیئ ـ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال کادور درازعلاقہ بروغل ويلي جوکہ  انتہائي پسماندە علاقہ ہے جہاں پر بنيادي سہوليات اورخدمات کي فراہمي نہ ہونے کے برابر ہے چترال ٹاسک فورس کے کمانڈر کرنل معين الدين کي خصوصي ہدايات پرعلاقے کےناداراور مستحق خاندانوں ميں راشن کے پيکيجز تقسيم کيں گئیں جن ميں آٹا ، گهي دال، چيني ،چائے شامل تھیں۔ اس کے علاوه متعدد مستحق خاندانوں ميں بکرياں بهي تقسيم کي گئی ـ واضح رہے کە گزشتہ دنوں پاک آرمي اورچترال سکاوٹس کي طرف سے بروغل ويلي ميں فري ميڈيکل کيمپ کا بهي انعقاد کيا گيا تھااور مزيد دور دراز علاقون ميں فري ميڈيکل کيمپ کابهي اہتمام کيا جا رہا ہے ـ
وادي بروغل کے عوام نے پاک آرمي اور چترال سکاوٹس کے اس ہمدردانه اقدام پرپاک آرمي اور چترال سکاوٹس کو خراج تحسين پيش کي ـ

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ خبریں/ مضامین

إغلاق