تریچ میر ڈرائیور یونین ضلع چترال کا ہنگامی اجلاس،ضلع بھر کے خستہ حال روڈوں کی صورت حال پر برہمی کا اظہار

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)تریچ میر ڈرائیور یونین ضلع چترال کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر صابر احمد یونین کے دفتر میں منعقد ہوا اس موقع پر تحصیل دروش کیلئے ممتاز علی جان کو صدر،فاروق علی شاہ کو جنرل سیکرٹری اور رحمت دین کی نائب صدر نامزدگی پر اتفاق ہوا جس کا نوٹفیکشن جون کے دوسرے ہفتے جاری کرنے کے بعد اُن سے حلف لیا جائیگا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حالیہ مہنگائی کی لہر سے جہاں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے متاثر ہوئے ہیں وہاں ڈرائیور اور ٹرانسپورٹ برادری کوبھی بُری طرح متاثر کیا ہوا ہے۔اجلاس میں انتظامیہ کی طرف سے ہروقت کرایہ نامہ جاری نہ کرنے پر بھی برہمی کا اظہار کیا گیا۔اور چترال دروش روڈ پر مرمت کے کام کو بھی انتہائی غیر معیاری قراردیاگیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر صابر احمد نے کہا کہ ضلع چترال اپر اور لوئر کے تمام ویلی وتحصیل کافی عرصے مرمت کا کام نہ ہونے کی وجہ سے روڈز خستہ حالی کے شکار ہیں۔اُنہوں نے انتظامیہ سے روڈز کی فوری مرمت کے ساتھ ساتھ روڈقلی کے بندوبست کا بھی پُرزور مطالبہ کیا۔اور کہا کہ انتظامیہ کی مسلسل خاموشی کی صورت میں انتہائی اقدام اُٹھانے پر مجبور ہونگے، کسی ناخوشگوار صورت حال کی زمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔اجلاس سے ضلعی صدر صابر احمد،جنرل سیکرٹری فضل ناصر،ضلعی نائب صدر صوبیدار زاہد خالق،سینئر نائب صدراحمد سید لالہ،تحصیل صدر اقبال حیات،ممتاز علی جان،وکی،افتاب، فاروق علی شاہ اور ورکشاپ یونین کے صدر محمد عیسیٰ نے خطاب کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔