fbpx

یوٹیلیٹی سٹورز ورکر یونین چترال ریجن کے ملازمیں کا مرکزی چیئرمین سید عارف حسین شاہ کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) یوٹیلیٹی سٹورزوکریونین (سی بی اے)چترال ریجن کے ملازمین نے مرکزی چیئرمین سیدعارف حسین شاہ کی گرفتاری کے خلاف چترال پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ضلعی صدربہادرخان،چیئرمین فریداحمد،جنرل سیکرٹری کاشف احمداوردیگر نے کہاہے کہ یوٹیلٹی سٹورزورکرزیونین کے مرکزی چیئرمین سیدعارف حسین شاہ کو ملازمین کے حقوق اورسٹوروں کوسپلائی کی بحالی کے بارے میں آوازاٹھانے پرناجائزطورپرگرفتارکیاگیاہے،جس کی ہم بھرپورمذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عارف حسین شاہ نے وزیرمملکت کے سامنے یوٹیلٹی سٹورزمیں اشیائے خوردنوش کی قلت پراحتجاج کیاتھاجس پروزیرمملکت کوان کارویہ ناگوارگزرااورانہوں نے گرفتارکرنے کاحکم دیا۔ انہوں نے کہاہے کہ چترال سمیت ملک کے 80فیصد سے زائد اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قلت ہے۔مرکزی چیئرمین سید عارف حسین شاہ کی رہائی تک احتجاج جاری رکھاجائے گا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ خبریں/ مضامین

إغلاق