fbpx

چترال کے مقام شیدی میں ماربل مائن پر کام کرنے والا چینی مزدور بلاسٹنگ کی زد میں آکرزخمی

چترال ( محکم الدین ) چترال کے مقام شیدی میں ماربل مائن پر کام کرنے والا چینی مزدور بلاسٹنگ کی زد میں آکر زخمی ہوا ہے ۔ جسے ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں داخل کر دیا ہے ۔ ذرایع کے مطابق لورونگلے
(Luronglai) چترال کے مقام شیدی میں ماربل کے پہاڑ میں مائننگ کا کام کر رہا تھا ۔ کہ پیر کی صبح انہوں نے ماربل کے پہاڑ میں تین بلاسٹ کئے ۔ اس کے بعد جب وہ چیک کرنے کیلئے مطلوبہ جگہ پہنچا ۔ تو اچانک ایک اوربلاسٹ ہوا۔جس کا اُنہیں علم ہی نہیں تھا۔بلاسٹنگ کے نتیجے میں مسٹر لورونگ لے کاچہرا اوربدن کے دیگر حصے شدید زخمی ہوئے ہیں ۔جسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ جہاں اُن کا علاج جاری ہے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ خبریں/ مضامین

إغلاق