fbpx
تازہ ترین

چترال بونی روڈ میں آر سی سی پل کے گارڈر کی لانچنگ کے وقت گرناایک خالص تکنیکی مسئلہ تھا۔واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔انجینئر مقبول اعظم

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) سی اینڈ ڈبلیو ڈویژن چترال کے ایگزیکٹیو انجینئر مقبول اعظم نے چترال بونی روڈ میں آر سی سی پل کے گارڈر کی لانچنگ کے وقت گرنے کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ ایک خالص تکنیکی مسئلہ تھا جوکہ لانچنگ سسٹم کاتناؤ ٹوٹ جانے کے باعث پیش آیا۔ انہوں نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا میں اس واقعے کو غلط رنگ دے کر پیش کی جارہی ہے جس میں قیاس آرائی کی بنیاد پر گارڈ کے میٹریل کو غیر معیاری قرار دیا جارہا ہے جوکہ حقیقت پر مبنی نہیں ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے جس میں اصل حقائق بیان کئے جائیں گے اور اس وقت تک ہرقسم کی خیال آرائی سے گریز کیا جائے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ خبریں/ مضامین

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔
إغلاق