سی ڈی ایل ڈی اور نائبر ہوڈ کونسل زرگراندہ کی تعاون سے بننے والی پائپ لائن منصوبےکا افتتاح ہوگیا
چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال شہر کے نائبر ہڈ کونسل زرگراندہ میں پینے کے پانی کا سنگین مسئلہ حل کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے توسط سے جاری سی ڈی ایل ڈی پروگرام کے تحت دس لاکھ روپے کی لاگت سے واٹر سپلائی اسکیم پایہ تکمیل کو پہنچی۔ اس اسکیم کے لئے نائبر ہڈ کونسل کی طرف سے بھی 5لاکھ روپے جاری کئے گئے تھے۔ گذشتہ روز تحصیل ناظم مولانا محمد الیاس ، نائب تحصیل ناظم خان حیات اللہ خان اورمعززین علاقہ نے باضابطہ طور پرمنصوبے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر نائبر ہڈ کونسل کے ناظم منظوراحمد ایڈوکیٹ نے کہاکہ علاقے میں بچھائے گئے پائپ لائن زنگ آلود اور بوسیدہ ہوگئے تھے اور تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے زرگراندہ ایریا میں پینے کے پانی کا مسئلہ گھمبیر صورت حال اختیار کرگیا تھا۔ صورتحال سے نمٹنے کے لئے علاقے کے لوگوں نے حکومت کے سی ڈی ایل ڈی پروگرام میں درخواست دی تھی اور آج یہ منصوبہ تکمیل کو پہنچا جس کے لئے وہ علاقے کے عوام کی طرف سے سی ڈی ایل ڈی پروگرام اور واٹر اینڈ سینی ٹیشن یونٹ کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومت،ضلعی انتظامیہ اورتحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چترال کا خصوصی طور پر مشکور ہیں۔ انہوں نے ڈبلیوایس یوکے مینجمنٹ منیراحمداوردیگراسٹاف کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ رمضان المبارک کے مہینے میں ڈبلیوایس یوکے عملے نے ہفتے کے سات دن کام جاری رکھاجوکہ قابل تحسین اور قابل تعریف ہے۔انہوں نے پانی کے صارفین سے پروزراپیل کرتے ہوئے کہاکہ پانی کے ضائع کوروکنے کے لئے ہرممکن کوشش کریں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں جگہ جگہ پانی کے پائپ لائن میں لیکیج کے وجہ سے صارفین کو وقتی طورپر مشکلا ت کا سامنا ہوگا جسے بہت جلد دور کیا جائےگا۔اس موقع پرعلاقے کے عمائدین نے سی ڈی ایل ڈی،سمیت نائبر ہوڈ ناظم منظور احمد ایڈوکیٹ، محکمہ ڈبلیوایس یوکے کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اپنی محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئےعوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔یاد رہے کہ سی ڈی ایل ڈی پروگرام ضلعی انتظامیہ کے ماتحت کام کرنے والا ادارہ ہے جسکے لئے مالی معاؤنت یورپی یونین نےفراہم کی ہے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں