پاکستان کی معیشت کو زیادہ سے زیادہ مضبوط کرنے کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی حاجی شوکت علی

پشاور(چترال ایکسپریس) پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنے کیلئے مقامی انڈسٹری کو فروغ دینا ہوگا اور زیادہ سے زیادہ ملک کی مصنوعات خریدنی ہونگی یہ بات تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی حاجی شوکت علی نے گلبہار پشاور میں شاد بیکرز اینڈ سویٹ کی دوسری برانچ کے افتتاح کے موقع پر کہی اس موقع پر تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی آصف خان،حاجی کامران انجم،حاجی جاوید انجم اور ٹاؤن ممبر عرفان سلیم بھی موجود تھے حاجی شوکت علی نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو زیادہ سے زیادہ مضبوط کرنے کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا انہوں نے شاد بیکرز اینڈ سویٹس کی دوسری برانچ کھولنے پر مبارک باد دی اور کہا کہ حاجی کامران انجم جو شاد بیکرز اینڈسویٹ کے ایم ڈی ہیں ان کا کہنا کہ اس طرح کی مزید برانچیں بھی کھولی جائیں گی حاجی شوکت علی نے کہا کہ اس سے کافی لوگوں کو روزگار بھی ملے گا تاجر برادری ہمیشہ معیشت کی ترقی کیلئے کوشاں رہی ہے جوکہ قابل ستائش بات ہے صنعت کار اور تاجر ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں اور ان کے مسائل ہمیشہ ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔