صوبائی حکومت سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کے حوالے سے اپنی پالیسی واپس لے۔فتح الباری سینئرنائب امیر جے یو آئی اپر چترال

چترال(جہانگیر جگر)چترال جمیعت العلماے اسلام اپر چترال کے سینئرنائب امیر مولانا فتح الباری نےایک اخباری بیان میں صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کے حوالے سے اپنی پالیسی کو واپس لے جس سے غریب عوام گوناگوں مشکلات سے دوچار ہوتے ہیں عوام فائدے کی بجائے نقصان اٹھانے پر مجبور ہوتے ہیں اُنہوں نے کہا کہ چترال میں تین ہسپتالوں کی نجکاری ہوکر انہیں ایک این جی او کے حوالے کیا گیاتھا جس کا تجربہ چترال میں ہوچکا ہےمذکورہ این جی او نےان ہسپتالوں کواپنی مقبوضہ قرار دے کراو پی ڈی ڈاکٹرز کی فیسوں میں بے تحاشہ اضافے کےساتھ ساتھ دوائیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر کے عوام کے لیے مشکل بنا دیا ہےاس طرح عوام کی چمڑی اتارنےسے عوام روز روز شکایت کر کے عاجز اچکے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان تینوں ہسپتالوں کو واپس سرکار کی تحویل میں دی جائے انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو عوام سرالپا احتجاج ہوںگے جس کی تمام تر ذمہ داریصوبائی حکومت اور محکمہ ہیلتھ پر عائد ہوگی
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔