fbpx

سال رواں کے دوران خیبر پختو نخوا میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 14جبکہ ملک بھر میں 20ہوگئی

پشاور(چترال ایکسپریس) قومی ادارہ صحت نے ضلع بنوں کے علاقہ بیزن خیل کے ڈیڑھ سالہ بچے کے پولیو وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی ہے جس کے بعدسال رواں کے دوران خیبر پختو نخوا میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 14جبکہ ملک بھر میں 20ہوگئی ہے۔
خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع بنوں کے علاقہ بیزن خیل میں ماہ رواں کے دوسرے ہفتہ میں و حید اللہ نامی شخص کے ڈیڑھ سالہ بچے مخلص کے پولیو وائرس سے متا ثر ہونے کے آثار سامنے آئے جس پراس کے فضلہ کے نمونے لیبارٹری تجزیہ کے لئے قومی ادارہ صحت اسلام آباد کی لیبارٹری بھجوائے گئے جہاں سے موصول ہونے والی تفصیلی تجزیہ رپورٹ میں قومی ادارہ صحت نے مخلص کے پولیو وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کردی بیزن خیل بنوں کے اس متاثرہ بچے کے چچا کے مطابق اس بھتیجے مخلص کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کی کوئی خوراک نہیں دی گئی تھی سال2019کے دوران صوبہ خیبرپختونخوا میں سامنے آنے والا پولیو کا یہ14واں کیس ہے جبکہ قومی ادارہ صحت کی جانب سے اس کیس کی تصدیق کے بعد سال رواں کے دوران ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد20ہوگئی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ خبریں/ مضامین

إغلاق