ایلیمنٹری اینڈ سکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخواہ کے خالی آسامیوں کے لئے آخری تاریخ میں توسیع کرنے کا مطالبہ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ایلیمنٹری اینڈ سکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخواہ نے حال ہی میں مختلف کیڈر کے ٹیچنگ آسامیوں کے لئے اشتہار دیا ہے جس کے لئے اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 10 جون 2019ء ہے ۔ تاہم 4 جون سے لے کر 10 جون تک مسلسل چھٹیوں کی وجہ سے اکثر دور دراز کے نوجوان ان پوسٹوں کے لئے بروقت اپلائی نہیں کرسکتے ۔اس کے علاوہ فارم جمع کرنے کی جگہوں اور بینکوں میں بہت زیادہ رش رہتا ہے ۔ اس لئے نوجوانوں کی جانب سے محکمہ تعلیم حکومت خیبر پختونخواہ، وزارت تعلیم اور ضلعی ایجوکیشن آفسران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس تاریخ میں توسیع کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان اپلائی کرسکیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔