چترال میں ایک مرتبہ پھر موٹر سائیکلوں کے حادثات میں خوفناک حد تک اضافہ،موٹر سائیکل حادثے میں ایک جان بحق ایک شدید زخمی

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال میں موٹر سائیکلوں کے حادثات کی تعدادمیں خوفناک حد تک اضافہ ہوگیا اور حالیہ رمضان المبارک کے دوران کئی نوجوان تیز رفتار ی کے باعث حادثات سے دوچار ہوکر زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے مگر نوجوان موٹر سائیکل سوار عبرت پکڑنے کی بجائے تیز رفتاری میں ایک دوسرے کو نیچا دیکھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ایک دن پہلے شام کے وقت چترال بازارمیں چیو پل کے قریب مرکزی شاہراہ پر دو موٹر سائیکل سوار انتہائی تیز رفتار ی سے آتے ہوئے سڑک کنارے کھڑی ٹرک سے جاٹکرائے جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل چلانے والا احسان اللہ ساکن کجوپائین موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ ان کے ساتھی عنایت اللہ ساکن دنین کے سر پر شدید چوٹیں آنے کی وجہ سے انہیں انتہائی تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔