fbpx
تازہ ترین

جی ایچ ایس بمبوریت میں ماہانہ بزمِ ادب کا انعقادطلبہ میں تقسیم انعامات

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) جی ایچ ایس بمبوریت جی ایچ ایس بمبوریت میں حسبِ معمول ماہانہ بزمِ ادب 31 مئی ،2109 کو سکول کے سبزہ زار میں منعقد ہوا۔ بزم کا باقاعدہ آغاز جماعت نہم کے طالب علم عزیر رحمٰن کی دلسوزآواز میں تلاوت ِ کلام پاک سے ہوا۔ حمد باری تعالٰی جماعت دہم کے طالب علم علام اقبال نے، جبکہ نعت شریف جماعت ششم کے طالب علم ابرارالحق نے پیش کی ۔اردو تقریر جماعت نہم کے طالب علم وقاص احمد جبکہ انگریزی تقریر جماعت دہم کے طالب علم ہارون کے حصے میں آئی تھی. دونوں مقررین نے اپنی ولولہ انگیز تقاریر کے زریعے سامعین سے خوب داد ِ تحسین وصول کیں. بزم میں طلبہ کے مابین انتہائی دلچسپ کوئیز کمپٹیشن کا انعقاد بھی کیا گیا. جسکا اہتمام سکول کے ہر دلعزیر استاد عبد العزیز خان نے کیا تھا. کوئیز کمپیٹیشن میں درست جواب دینے والے ہر طالب علم کو کتاب کی شکل میں بہترین انعام سے بھی نوازا گیا. بزمِ ادب کے مہمان خصوصی پرنسپل محمد اجمل خان کے نہایت مختصر مگر جامع خطاب کے بعد یہ دلچسپ پروگرام کا اختتام پذیر ہوا. پروگرام کے آخر میں ماہانہ ٹیسٹ میں ٹاپ تھری سکول ٹاپرز،ٹاپ تھری کلاس ٹاپرز، پابند صلواة، حاضر باش اور بزم ادب میں حصہ لینے والے طلبہ میں میڈلز،سرٹیفکٹ آف اکسیلسنز اور نقد انعامات تقسیم کئے گئے۔ واضح رہے کہ بہترین پروگرام ارینج کرنے پر پرنسپل نے بزم ادب کے انچارچ اسرارالدین فرمان کو بھی خراج تحسیں پیش کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ خبریں/ مضامین

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔
إغلاق