چترال میں بجلی بلوں کی100فیصد ریکوری اور بجلی کی دستیابی کے باجود لوڈشیڈنگ کرکے عوام کی زندگی اجیرن بنادی گئی ہے۔قاضی فیصل

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چترال کے انفارمیشن سیکرٹری قاضی فیصل احمد نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ چترال ٹاون اور دروش میں روزانہ5سے6گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کرکے وزیراعظم عمران خان،وزیرتوانائی عمرایوب اور پارٹی رہنما جہانگیر ترین کے اعلانات کی دھجیاں اُڑادی ہیں۔تحریک انصاف کے لیڈروں نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا دعویٰ کیا تو جواب میں پیسکو نے روازنہ6گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام کی زندگی اجیرن کردی۔جب پیسکو چترال کے زمہ داروں سے پوچھا جاتا ہے کہ چترال کے گولین گول پاؤر ہاؤس کی30میگاواٹ بجلی چترال کے22ہزار صارفین کے لئے مختص ہونے کے باوجودچترال ٹاون اور دروش میں روازنہ5سے 6گھنٹے بجلی کیوں معطل رہتی ہے تو مقامی حکام کہتے ہیں کہ پیسکو پشاور کے اعلیٰ حکام چترال گرڈ کو حکم دیکر لوڈشیڈنگ کراتے ہیں۔پی پی پی کے انفارمیشن سیکرٹری نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ چترال میں بلوں کی100فیصد ریکوری اور بجلی کے دستیابی کے باجود لوڈشیڈنگ کرنے والے ضرور عمران خان کے ذاتی مخالفین اور پی ٹی آئی حکومت کے کٹر دشمن ہیں۔اگر حکومت عوام سے مخلص ہے تو پیسکو پشاورکا قبلہ درست کرکے چترال ٹاون میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کرائے ورنہ عوام سڑکوں پر آئینگے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔