fbpx

چترال سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی کمانڈنٹ ایف سی،کے پی کے ڈی آئی جی فدا حسن کو گریڈ 20میں ترقی دے دی گئی

پشاور(چترال ایکسپریس)سنٹرل سلیکشن بورڈ نے خبیر پختونخوا پولیس کے دو ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس(ڈی آئی جی) کو گریڈ 19سے گریڈ 20میں ترقی دینے کی منظوری دے دی۔پولیس گروپ کے گریڈ20میں ترقی پانے والوں میں چترال کے خوبصورت گاؤں چرون سے تعلق رکھنے والے ڈی آئی جی فدا حسن بھی شامل ہے۔جبکہ دوسرے ترقی پانے والے افیسر پی ایس پی افیسر عبدالغفور افریدی ہے۔
ڈی آئی جی فدا حسن اس وقت بحیثیت ڈپٹی کمانڈنٹ ایف سی خیبرپختونخوا پشاور میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔فدا حسن چترال سے پہلے پی ایس پی آفیسر ہے جسے پولیس گروپ میں ڈی آئی جی کے عہدے پر ترقی ملی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ خبریں/ مضامین

إغلاق