پولوایسوسی ایشن چترال کا اجلاس، مطالبات پوری کرنے کے لئے دس جون تک کی ڈیڈلائن،بصورت دیگر شندور فیسٹول کے بائیکاٹ کا اعلان

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)گزشتہ روز ٹاؤن ہال چترال میں ڈسٹرکٹ پولو کپ ٹورنامنٹ کے ٹاس کے سلسلے میں میٹنگ ہوئی۔جس میں چترال، اپر چترال، انجگان لوٹ کوہ اور دروش سے تعلق رکھنے والے79 ٹیموں کے پولو پلیئرز اور پولو شائقین کی بھرپور تعداد نے شرکت کیں.جن کی نمائندگی صدر پولو ایسو سی ایشن شہزادہ سکندالملک نے اپنی کابینہ کے ساتھ کی۔ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی نمائندگی حیات شاہ اے۔ڈی۔سی فنانس اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عبدالرحمت اپنے سٹاف ممبرز کے ساتھ کر رہے تھے۔ٹاس کا عمل ختم ہونے کے فوراً بعد پولو پلیئرز کی بھرپور مطالبے پر صدر پولو ایسو سی ایشن نے گذشتہ چند سالوں سے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور ٹورزم ڈپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کی طرف سے چترال میں پولو جیسی عظیم اور قیمتی ثقافتی ورثے سے ناروا سلوک اور مسلسل بے اعتنائی پر خطاب کرتے ہوئے تینوں متعلقہ اداروں کو آڑے ہاتھوں لیااور بھرپور مطالبہ کیا کہ پچھلے سال ڈسٹرکٹ پولو ٹونامنٹ کے الاؤنس کی رقم جوکہ فی گوڑا آٹھ ہزار روپے کے حساب سے آدائیگی، شندور فیسٹول 2018میں ٹورزم ڈپارٹمنٹ کی طرف سے اعلان کردہ ایکسٹرا الاؤنس پر سیلیکٹیڈ پلیئر دس ہزار روپے اور انعامی رقوم اعلان کردہ منجانب مہمانانِ خصوصی کی آدائیگی، شندور فیسٹول 2017 میں دورانِ کھیل ٹانگ ٹوٹ کر ناکارہ شدہ گھوڑے کی مالک کو مبلغ ڈھائی لاکھ روپے کی آدائیگی اور اس سال ہونے والے ڈسٹرکٹ پولو کپ ٹورنامنٹ کی مد میں آلاؤنس کی رقم پر پلیئرز مبلغ دس ہزار روپے کی ایڈوانس ادائیگی کیلئے متعلقہ اداروں کو مورخہ10جون2019 تک کا ڈیڈ لائن دیا اور واضح کیا کہ مقررہ تاریخ تک مزکورہ رقوم نہ ملنے کی صورت میں چترال کے طول و عرض سے تعلق رکھنے والے پولو پلیئرز ڈسٹرکٹ پولو کپ ٹورنامنٹ اور شندور فیسٹول2019 کا مکمل بائیکاٹ کریں گے دیگر مقررین میں شمیم احمد، محمد یعقوب کوشٹ،حمیدالرحمان گہکیر،بشیر احمد،اسد ولی بونی،شیر افگن الملک،لال اکرام اللہ،سکندر حیات،شیخ فاروق اقبال،خلیل ایڈوکیٹ،عدنان ایڈوکیٹ چترال ٹاؤن، راجہ لطیف اللہ ایڈوکیٹ،منیجر شیر زمان مستوج،شمس عالم ایڈوکیٹ تورکھو نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے صدر پولو ایسوسی ایشن سے مکمل اتفاق کرکے تمام پولو پلیئرز کو مزکورہ بالا جائز اور حقیقی بائیکاٹ پر تا منظوریء مطالبات ثابت قدم رہنے کی تلقین کیں آخر میں حیات شاہ اے-ڈی-فنانس اور عبدالرحمت ڈی-ایس-او چترال نے پولو پلیئرز کی جائز مطالبات کو من وعن حکام بالا تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔