fbpx
تازہ ترین

تورکہو چرک لشٹ کے قریب سوزکی جیب حادثے کا شکار،ایک شخص جان بحق دو شدید زخمی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ژانگ لشٹ تورکہو سے شوتخار آتے ہوئے سوزکی جیب کے حادثے میں ایک شخص جان بحق دو شدید زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز سہ پہرچار بجے قریب ژانگ لشٹ سے شوتخار تورکہو کی طرف آتے ہوئے سوزکی جیب چرک لشٹ کے مقام پر اونچائی سے گہرے کائی میں گرنے کی وجہ سے نور الدین ولد میر ولی ساکن شوتخار جوکہ گاڑی چلارہا تھاجان بحق ہوگئے جبکہ چترال سکاؤٹس کے حوالدار سلیم اور اُن کے چھ سالہ بچہ وژدان علی شدید زخمی ہوگئے جنہیں شوگرام کے آر ایچ سی ہسپتال منتقل کیے گئے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ خبریں/ مضامین

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔
إغلاق