کم عمرلڑکوں کی طرف سے موٹرسائیکل چلانے پر پابندی کی اطلاق کو موثر بنانے کے لیے بونی میں خصوصی اجلاس

بونی(نمائندہ چترال ایکسپریس)تحصیلدار مستوج ربنوازخان کی زیرِ صدارت عمائیدین علاقہ،محکمہ پولیس کے افسراں اورصحافی حضرات کا  کم عمرنوجوانوں کی طرف سے موٹرسائیکل کی بےجا استعمال اور اس کے نتیجے میں آئےروز رونما ہونے والے دلخراش حادثات کی روک تھام کو یقینی بنانے کی خاطرخصوصی اجلاس ہوا،اس موقے پر متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ آج کے بعد کم عمر لڑکوں کی طرف سے موٹرسائیکل کاغیرقانونی استعمال اوراس کے تتیجے میں کسی بھی واقعے کی زمہ داری اسکے والدین پرعائد ہوگی،قانون کے ساتھ مذاق کرنے والے ان نو عمر نوجوانوں کے خلاف باقاعدہ ایف آئی آر کا اندراج کرکے موٹرسائیکل کو بحقِ سرکار ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ 25ہزار روپے تک کا جرمانہ بھی کیا جائے گا۔اپر چترال کی انتطامیہ نے میڈیا کے زریعے سے والدین کوآخری مرتبہ متنبہہ کیا ہے کہ وہ اپنے18 سال سےکم عمر بچوں کوموٹرسائیکل چلانے کی ہرگز اجازت نہ دے،بصورتِ دیگرآج کے بعد انکے خلاف کسی بھی قسم کے سخت سے سخت قانونی کاروائی سے دریع نہیں کیا جائے گا،جو کہ انکےبچوں کے مستقبل پر بھی اثرانداز ہوسکتاہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔