عید الفطر کی چھٹیاں گزارنے کیلئے ہزاروں سیاح چترال پہنچ گئے

چترال (محکم الدین )عید الفطر کی چھٹیاں گزارنے کیلئے ہزاروں سیاح چترال پہنچ گئے.چترال شہر,ایون اور کالاش وادیوں میں ہزاروں سیاح کی آمد سے عید کی رونقوں میں اضافہ ہوا ہے . تاہم کالاش وادیوں کی تنگ سڑکوں کے باعث سیاحوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے . ٹریفک پولیس نے سیاحوں کو ٹریفک میں سہولت دینے کیلئے عید کی چھٹیاں بھی قربان کر دیں . تاہم تنگ اور کچی سڑکوں اور ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش اور بے ہنگم ٹریفک کے باعث سیاح ایون سے کالاش وادی بمبوریت اور رمبور جاتے ہوئے راستے میں پھنس گئیں .اور سیاحوں کو گھنٹوں انتظار کرنا پڑا. اور سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے . اور کالاش وادیوں میں سیاحوں کی موج مستیاں عروج پر ہیں اور وادیوں کے ہوٹل سیاحوں سے بھر گئے ہیں .سیاحوں کی جگہ جگہ کیمپنگ اور خود پکاؤ کھاؤ کا سلسلہ بھی جاری ہے . سیاحوں میں ملک بھر کے شہروں سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین شامل ہیں .جن میں کاروباری , سرکاری ملازمین , سکول , کالج اور یونیورسٹیوں کے طلبا اور مختلف طبقہ فکر کے افراد شامل ہیں . موجودہ حکومت کی طرف سے سیاح دوست ماحول کی فراہمی کے بعد چترال کی طرف سیاحوں کی آمد کافی عرصے کے بعد بڑھ گئی ہے . جبکہ اس سے قبل بے جا سکیورٹی کے باعث لوگ بطور سیاح اپنی جامہ تلاشی اور تضحیک سے گھر بیٹھنے کو ترجیح دیتے تھے .چترال میں غیر مقامی سیاحوں کے ساتھ ساتھ مقامی افراد بھی خاموشی سے گھر نہیں بیٹھے .خواتین اور مردوں نے سیاحتی مقامات , گولین , گرم چشمہ اور کالاش وادیوں کا رخ کر لیا ہے .

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔