پی پی پی کے سابق رہنما اور مرتضیٰ بھٹو کے انتہائی قریب دوست محمد ہاشم کامریڈسپرد خاک

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) پی پی پی کے سابق رہنما اور مرتضیٰ بھٹو کے انتہائی قریب دوست محمد ہاشم کامریڈ مختصر علالت کے بعد ہفتے کی صبح انتقال کرگئے۔ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے انتہائی جان نثاروں ورکروں میں شمار کئے جاتے تھے اور بھٹو خاندا ن کی قربت انہیں حاصل رہی تھی اور بے نظیر بھٹو شہید اور آصف علی زرداری کے قریب رہ کر خدمت کرنے کا انہیں موقع مل گیا تھا جبکہ بعد میں وہ میر مرتضیٰ بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں شامل ہوگئے اور ان کی قتل کے وقت کراچی میں ان کے قریب موجود تھے۔ وہ ریاست چترال کے دور سے چترالی عوام کی حقوق کے لئے سر گرم رہنما اور چترال نیشنل مومنٹ کے بانی صدر معظم خان کے چھوٹے بھائی تھے اور پی پی پی کی موجودہ قیادت سے نالان ہوکر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی اور گزشتہ کئی برسوں سے اس پارٹی کے لئے خدمت انجام دیتے آرہے تھے مگر خرابی صحت کی بنا پر سیاسی مصروفیات ترک کردی تھی جبکہ ان کی شخصیت کی وجہ سے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے ساتھ بھی ذاتی مراسم پیدا کرلیا تھا۔ وہ ضلع چترال میں جانے پہچانے شخصیت تھے اور ہاشم کامریڈ کے نام سے مشہور تھے۔ انہیں ہفتے کے روز ان کے آبائی گاؤں بروز میں سپرد خاک کیا گیا۔ وہ انجینئر خورشید آزاداور نصرت آزاد کے چچا زاد بھائی اور زرعی بنک کے منیجر سہراب خان، سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ
صدر اعظم اور انجینئر فخری کے بڑے بھائی تھے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔